دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

وائٹ ہاؤس میں ماسک پہننے کی پالیسی لازمی قرار دینے سے متعلق بحث چھڑ گئی

وائٹ ہاؤس کے تمام عہدے دار کورونا کی وبا کے دوران ماسک پہننے سے گریزاں رہے ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور نائب صدر مائیک پینس کے دو قریبی ساتھیوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد وائٹ ہاؤس میں ماسک پہننے کی پالیسی لازمی قرار دینے سے متعلق بحث چھڑ گئی،

جن دو اہلکاروں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں، ان میں فوج سے تعلق رکھنے والے صدر ٹرمپ کے خدمت گار اور نائب صدر کی ترجمان کیٹی ملر شامل ہیں،

امریکی صدر اور نائب صدر سمیت وائٹ ہاؤس کے تمام عہدے دار کورونا کی وبا کے دوران ماسک پہننے سے گریزاں رہے ہیں۔

ان دونوں اہلکاروں میں کورونا وائرس کے مثبت ٹیسٹ کے بعد وائٹ ہاؤس کے سینیئر افسران میں یہ بحث چھڑ گئی ہے کہ

ویسٹ ونگ میں کام کرنے والوں کے لیے ماسک پہننے کی پالیسی لازمی قرار دی جائے یا نہیں۔

ایک اہلکار کے مطابق جو لوگ صدر کے قریب ہیں ان کو زیادہ قریب سے مشاہدہ کرنے کی ضرورت ہے،

ٹرمپ انتظامیہ کے ایک اور عہدیدار کے مطابق ابھی تک ویسٹ ونگ سمیت ایگزیکٹو آفس میں ماسک پہننے کی پالیسی لاگو ہی نہیں کی گئی۔

About The Author