شی جن پنگ شمالی کوریا میں کورونا کی صورتحال پر فکرمند، مدد فراہم کرنے کا عزم ۔۔
چین نے کہا ہے کہ جہاں تک اس کی صلاحیت ہے، وہ شمالی کوریا کی کورونا وائرس سے نمٹنے میں مدد کرے گا۔
صدر شی جن پنگ نے ان خیالات کا اظہار شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن کے نام اپنے خط میں کیا۔
شی جن پنگ نے کہا کہ وہ شمالی کوریا کی صورتحال اور اس کے لوگوں کی صحت کے حوالے سے کافی فکرمند ہیں،
انھیں خوشی ہے کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کی اس کی کوششیں بارآور ثابت ہوئی ہیں۔
اس سے قبل شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن نے چین کے صدر کو ذاتی پیغام میں
کورونا وائرس کے خلاف کامیابی سے قابو پانے پر مبارکباد دی تھی۔
اے وی پڑھو
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
حکایت :مولوی لطف علی۔۔۔||رفعت عباس
حکایت: رِگ ویدوں باہر۔۔۔||رفعت عباس