دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بچوں کی لڑائی: شیخوپورہ میں 9افراد قتل

ریسکیو ذرائع کے مطابق موٹر سائیکل سواروں نے کھیتوں اور بازاروں میں مخالف گروپ کے افراد کو ڈھونڈ ڈھونڈ کر فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ  اتارا ۔

شیخوپورہ کے علاقے کھاریاں والا میں دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا .بچوں کی لڑائی کے باعث  مین بازار ،گھر اور کھیتوں میں گندم کی کٹائی کے دوران ایک گروپ کی فائرنگ سے 9 افراد قتل  جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ افسوس ناک واقعہ نواحی گاوں کھاریانوالہ میں پیش آیا جہاں گزشتہ چند روز قبل بچوں کے جھگڑے پر سولی جٹ گروپ اور خادم جٹ گروپ میں معمولی تلخ کلامی ہوئی ۔

خادم جٹ گروپ نے 15 پر کال کی اور پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس موقع پر پہنچی اور کال کرنے والے کو بھی لے جا کر حوالات میں بند کر دیا۔ جبکہ کچھ دیر بعد دونوں کو چھوڑ دیا گیا۔

دونوں گروپوں میں صلح کی بات چل رہی تھی لیکن آج سولی جٹ گروپ نے خادم جٹ گروپ کے آٹھ افراد کو انکے گھر ، مین بازار اور کھیتوں میں کام کرتے فائرنگ کرکے قتل کر دیا اور فرار ہو گئے ۔

اہل علاقہ کے مطابق شیخو پورہ پولیس اطلاع کے باوجود تاخیر سے پہنچی ریسکیو ذرائع کے مطابق موٹر سائیکل سواروں نے کھیتوں اور بازاروں میں مخالف گروپ کے افراد کو ڈھونڈ ڈھونڈ کر فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ  اتارا ۔

جاں بحق افراد میں ماں باپ اور بیٹے سمیت 9 افراد شامل ہیں جن کی شناخت علی شان ، یاسین بی بی ،دتہ مسیح، خادم ، بشیران بی بی ، کے نام سے ہوئی ہے وحید ، طفیل ، اکبر علی بھی جاں بحق افراد میں شامل ہیں جبکہ قربان اور اللہ دتہ اور رمضان زخمی ہیں جہنیں ہسپتال منتقل کرکے طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے

About The Author