جون 29, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

‎گوگل اور فیس بک کے ملازمین سال کے آخر تک گھروں سے کام کر سکیں گے

دوسری جانب فیس بُک نے کہا ہے کہ وہ 6 جولائی کو اپنے دفاتر کھولے گی۔مگر زیادہ تر ملازمین جو گھروں سے کام کر سکتے ہیں،

‎گوگل اور فیس بک کے ملازمین سال کے آخر تک گھروں سے کام کر سکیں گے

‎دنیا کی سب سے بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں میں شمار ہونے والی ان دو کمپنیوں نے جلد ہی اپنے دفاتر کھولنے کا اعلان کیا ہے مگر نئی پالیسی کے تحت گھر سے کام کرنے کے معاملے میں زیادہ لچک دکھائی جائے گی ،،

گوگل نے شروع میں گھر سے کام کرنے کی پالیسی یکم جون تک جاری رکھنے کا اعلان کیا تھا مگر کمپنی اب اس میں سات ماہ کا اضافہ کر رہی ہے۔۔

دوسری جانب فیس بُک نے کہا ہے کہ وہ 6 جولائی کو اپنے دفاتر کھولے گی۔مگر زیادہ تر ملازمین جو گھروں سے کام کر سکتے ہیں،

وہ ایسا سال کے آخر تک کر سکیں گے۔ فیس بک ان اولین ٹیکنالوجی کمپنیوں میں سے ہے جنھوں نے اپنے ملازمین کو گھر سے کام کرنے کی اجازت دی تھی اور ساتھ ہی ایک ہزار ڈالر کا بونس بھی دیا تھا۔

%d bloggers like this: