دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کوئٹہ میں مزید 11میڈیا ورکرز کورونا وائرس کاشکار تعداد 27ہوگئی

وباء کے دوران فرنٹ لائن پر کام کرنے والے مزید 11میڈیا ورکرز میں ہفتے کے روز کورونا وائرس کی تصدیق تعداد 27ہوگئی۔

کوئٹہ میں مزید 11میڈیا ورکرز کورونا وائرس کاشکار ہوگئے ہیں جس کے بعد وہاں کورونا وائرس سے متاثرہ ورکرز کی تعداد 27ہوگئی

صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں کورناوائرس وباء کے دوران فرنٹ لائن پر کام کرنے والے مزید 11میڈیا ورکرز میں ہفتے کے روز کورونا وائرس کی تصدیق تعداد 27ہوگئی۔

متاثرہ صحافیوں میں سلمان اشرف،ارشاد بزدار،عطر حسین،ارسلان علی، ارسلان امجد،کاشف ظفر،محمد ایوب،یاسر خان جدون،اعجاز احمد جمالی،وسیم ناصر،عرفان سعید،اقصیٰ میر،خرم شہزاد،عامر حسین،عمران،رحمان، عارف محمود،شعیب رئیسانی،فیصل شاہوانی،حسن علی،عصمت کاکڑ،سیف اللہ،امین اللہ مشوانی،خرم وقاص،محمد یاسین،غلام جیلانی اور محمد نواز شامل ہیں۔

کورونا وائرس سے متاثرہ میڈیا ورکرز کو اپنے اپنے گھروں میں آئسولیٹ کر دیا گیا ہے۔

About The Author