دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پولیو اور دیگر بیماریوں کے خاتمے کیلئے ڈبلیو ایچ او کی کوششیں قابل تعریف ہیں، پومپیو

عالمی ادارے نے کچھ بیماریوں کے خلاف بہت اچھے اقدامات کئے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے عالمی ادارہ صحت کی مالی معاونت روکنے کے اعلان کے

باوجود امریکی سیکریٹری خارجہ مائیک پومپیو نے پولیو اور دیگر بیماریوں کے خاتمے کیلئے

ڈبلیو ایچ او کی کوششوں کا اعتراف کیا ہے۔

امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ٹرمپ انتظامیہ ڈبلیو ایچ او کے مختلف معاملات میں کام کو تسلیم کرتی ہے،

عالمی ادارے نے کچھ بیماریوں کے خلاف بہت اچھے اقدامات کئے،

یہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں کہ کیا ڈبلیو ایچ او کے کچھ حصے اب بھی کام کے ہیں۔

About The Author