دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

تمام تعلیمی ادارے15جولائی تک بندرکھنے کا فیصلہ، بورڈز کے امتحانات منسوخ

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ہونے والے قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں تمام بورڈز کے امتحانات بھی منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اسلام آباد: حکومت نے کورونا وائرس کے سبب ملک بھر میں تعلیمی ادارے15جولائی تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ہونے والے قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں تمام بورڈز کے امتحانات بھی منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اجلاس کے بعد وزیرتعلیم شفقت محمود نے بتایا کہ قبل ازیں 13 مئی کو تعلیمی ادارے کھولنے اور جون اور جولائی میں امتحانات لینا کا فیصلہ کیا گیا تھا تاہم کورونا کی صورتحال مزید ابتر ہونے کے سبب ایسے فیصلے لینے پڑ رہے ہیں۔

وزیرتعلیم نے بتایا کہ اگلی جماعت میں پروموشن گزشتہ نتائج اور کارکردگی کی بنیاد پر کی جائے گی۔

شفقت محمود نے کہا کہ یونیورسٹیاں اپنی پالیسیوں کے مطابق اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے جاری کردہ ہدایات اور ایس او پیز کے مطابق امتحانات کے شیڈول کا فیصلہ کریں گی

خیال رہے کہ قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں9مئی سے لاک ڈاؤن کھولنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے تاہم ٹرانسپورٹ کے متعلق صوبوں اور وفاق میں اتفاق نہیں ہو سکا۔

وفاقی وزیراسد عمر نے بتایا کہ دکانیں سحری سے شام 5بجے تک کھلی رہیں گی تاہم رات کو دکانیں بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تمام چھوٹے کاروبار اور دکانیں ہفتے میں 2دن بند کیے جائیں گے۔

About The Author