دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پلاسٹک کے جدید طبی آلے سے کورونا کی جلد تشخیص ممکن

آلے کو گردن پر چوبیس گھنٹے لگائے رکھنے سے اسمارٹ ڈیوائسس کے ذریعے جسم میں کورونا وائرس سے متعلق معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں

پلاسٹک کے جدید طبی آلے سے کورونا کی جلد تشخیص کی جا سکتی ہے ۔۔ سائنسدانوں نے دعوی کر دیا ہے۔

عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پلاسٹک کے آلے میں ایسے سنسر موجود ہیں جس کو گردن پر لگا کر گلے کی حرکت ، سانس لینے ، دل کی شرح اور درجہ حرارت کا پتا لگایا جا سکتا ہے ۔۔۔

امریکی سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ آلہ اسی ٹیکنالوجی سے ڈئزائن کیا گیا ہے جس کے ذریعے سپیچ مانیٹرنگ اور فالج کے مریضوں کا علاج کیا جاتا رہا ہے،،

آلے کو گردن پر چوبیس گھنٹے لگائے رکھنے سے اسمارٹ ڈیوائسس کے ذریعے جسم میں کورونا وائرس سے متعلق معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں ،،

آلے میں ایسی ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے جس کے ذریعے جلد کی سطح کی نقل و حرکت پر بھی نظر رکھی جا سکے گی ،،،

پروگرام کا مقصد اسپتال انتظامیہ کو دور دراز علاقوں میں مقیم مریضوں کو ان کے گھر میں چیک کرنے کی سہولت فراہم کرنا ہے

About The Author