کورونا وائرس کے معاملے پر چین کی امریکہ سے جنگ ہو سکتی ہے، چینی صدر شی جن پنگ کو رپورٹ پیش کردی گئی،
چینی صدر کو بتایا گیا ہے کہ وبا کے پیش نظر چین کو بڑھتی ہوئی دشمنی کا سامنا ہے ۔ امریکہ کے ساتھ تعلقات مسلح محاذ آرائی میں تبدیل ہو سکتے ہیں۔
رپورٹ گزشتہ ماہ صدر شی جن پنگ اور دیگر اعلی افسران کو پیش کی گئی تھی،، جس کے مطابق 1989 میں تیانمن اسکوائر میں جمہوریت پسندوں کے خلاف کارروائی کے بعد سے یہ دوسرا موقع ہے کہ عالمی سطح پر چین مخالف جذبات عروج پر ہیں ۔
رپورٹ کی تفصیل سے واقف لوگوں نے معاملے کی سنگینی کے پیش نظر اپنی شناخت ظاہر نہیں کی۔
رپورٹ تھنک ٹینک اور عالمی تعلقات سے متعلق چینی ادارے سی آئی جی آئی آر نے تیار کی ہے۔
چین کے ساتھ امریکہ کے تعلقات مایوسی پر مبنی ہیں ۔ وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کہتی ہیں چین کے فیصلوں نے امریکیوں کی زندگی کو خطرے میں ڈالا، صدر ٹرمپ چین سے زیادہ خوش نہیں۔ چین نے کورونا سے متعلق جینیاتی معلومات نہیں دیں ۔
اے وی پڑھو
ریاض ہاشمی دی یاد اچ کٹھ: استاد محمود نظامی دے سرائیکی موومنٹ بارے وچار
خواجہ فرید تے قبضہ گیریں دا حملہ||ڈاکٹر جاوید چانڈیو
محبوب تابش دی درگھی نظم، پاݨی ست کھوئیں دا ||سعدیہ شکیل انجم لاشاری