امریکی جوائنٹ چیف آف سٹاف جنرل مارک ملی نے ایک بار پھر امریکی صدر اور وزیر خارجہ کے دعووں کی تردید کردی،،
نیوز کانفرنس کے دوران جنرل مارک ملی کا کہنا تھا کہ نہیں معلوم کورونا وائرس چین کی لیب میں بنا یا جانوروں کی مارکیٹ سے پھیلا ہے یا کہیں اور سے آیا ہے،،
ساتھ ہی اس خیال کی تصدیق کی کہ وائرس انسانی ساختہ نہیں ہے،،
اس سے قبل بھی جنرل مارک کہہ چکے ہیں کہ کورونا وائرس کو چین کی تجربہ گاہ میں حیاتیاتی ہتھیار کے طور پر نہیں بنایا گیا،
امریکی جنرل کے مطابق ٹھوس شواہد وائرس کے قدرتی ہونے کی جانب اشارہ کرتے ہیں۔
اے وی پڑھو
امریکہ پاکستان کے جوہری پروگرام کے حوالے سے مطمئن
امریکا: ویکسینیٹڈ افراد پر سے سفری پابندیاں ہٹانے کا فیصلہ
امریکہ میں سانحہ نائن الیون کو 20 برس بیت گئے