نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

جرمن ائیر لائن لفتھانسا بھی عالمی وبا کے آگے بےبس ہوگئی

ائیر لائن جون سے آہستہ آہستہ مسافروں کی پروازیں شروع کرنے کی تیاری کر رہا ہے

جرمن ائیر لائن لفتھانسا بھی عالمی وبا کے آگے بےبس ہوگئی،،

ائیر لائن کو ہر گھنٹے میں ایک ملین ڈالرز کا نقصان ہونے لگا،،

جرمن ائیر کے مطابق 10 بلین ڈالرز کے بیل آؤٹ پیکج پر حکومت سے بات چیت حتمی مراحل میں داخل ہوچکی ہے،،

رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کی وجہ سے مسافروں میں 99 فیصد کمی کے باعث لفتھانسا

ائیر لائن نے اپنے 7 سو طیارے گروانڈ کردئیے ہیں،، جس کے بعد ائیر لائن کو ہر گھنٹے میں

ایک ملین ڈالرز کا نقصان جھیلنا پڑ رہا ہے،،

لفتھانسا کے شئیر ہولڈرز نے 323 ملین ڈالرز کے منافع کو تقسیم نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے،،

ائیر لائن جون سے آہستہ آہستہ مسافروں کی پروازیں شروع کرنے کی تیاری کر رہا ہے ،

جبکہ اس وقت ائیر لائن انتظامیہ جرمن ، آسٹریا ،

سوئس اور بیلجئیم حکام سے تقریبا 10 بلین ڈالر کے بیل آؤٹ پیکج کے بارے میں بات چیت کر رہا ہے۔

About The Author