عالمی وبا کی وجہ سے مالی بحران کی شکار برطانوی ائیرلائن نے 40 فیصد ملازمتوں میں کٹوتی کا فیصلہ کیا ہے،
ورجن اٹلانٹک نے گیٹ وک ائیرپورٹ پر اپنا آپریشن معطل کردیا
جبکہ 3 ہزار سے زائد ملازمین کو بھی فارغ کرنے کا اعلان کر دیا،
ایئرلائن نے مالی بحران کی وجہ سے حکومت سے 500 ملین پاؤنڈز کا پیکج مانگا تھا،
ائیر لائن کے مطابق اپنے معاشی مستقبل کی بقا کے لیے ملازمتیں ختم کرنا ایک مجبوری تھی۔
ورجن اٹلانٹک میں اس وقت 10 ہزار ملازمین کام کررہے ہیں،،
عالمی وبا نے دنیا بھر کی ائیر لائنز کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔
اے وی پڑھو
لندن ، پاکستانی نژاد ڈاکٹر عدنان قادر چیف اکنانومسٹ تعینات
برطانیہ کا 20 ہزار افغان مہاجرین کو آباد کرنے کا اعلان
لندن میں طوفانی بارش: اسپتالوں میں پانی داخل، سروس معطل