دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

وینزویلا میں حکومت کا تختہ الٹنےکی کوشش ناکام

صدر نکولس مدورو کو پکڑنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی اور اس سازش میں ملوث دو امریکیوں سمیت 10 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

وینزویلا میں حکومت کا تختہ الٹنے اور صدر نکولس مدورو کو پکڑنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی اور اس سازش میں ملوث دو امریکیوں سمیت 10 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

وینزویلا کے صدر نے سرکاری ٹی وی پر خطاب کے دوران اعلان کیا کہ اس سازش میں دو امریکی ملوث تھے اور اس بات کے ثبوت کے طور پر انہوں نے دو امریکی پاسپورٹ دکھائے اور ان افراد کے نام اور تاریخ پیدائش بھی پڑھ کر سنائی۔

فلوریڈا سے تعلق رکھنے والے امریکی فوج کے سابق عہدیدار نے حملے کی ذمے داری قبول کرتے ہوئے تصدیق کی کہ ان کے تربیت یافتہ دو امریکی اہلکار اس وقت وینزویلا کی حکومت کی تحویل میں ہیں۔

About The Author