دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

وزیراعظم عمران خان کا لاک ڈاؤن مرحلہ وار کھولنے کا اعلان

عمران خان کا کہنا تھا لوگوں کو کورونا سے بچانا اور روزگار بھی پیدا کرنا ہے، لاک ڈاؤن کی وجہ سے بہت سے لوگ متاثر ہوئے ہیں

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے لاک ڈاؤن بتدریج کھولنے کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کو آہستہ آہستہ  کھولنا ہے،

انہوں نے کہا کہ ایس او پیز پر عمل نہ کیا تو کورونا تیزی سے پھیلے گا، ٹائیگر فورس لوگوں میں شعور پیدا کرے گی۔

وزیراعظم عمران خان نےآج اسلام آباد میں میڈیا کے  ذریعے  ٹائیگر فورس سے خطاب کرتے ہوئے کہا وائرس کے باعث پوری دنیا میں لاک ڈاؤن کرنا پڑا، دیہاڑی دار اور چھوٹا طبقہ لاک ڈاؤن سے بہت متاثر ہوا، برطانوی وزیراعظم نے رضاکاروں کیلئے درخواست کی۔

انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے ملک میں بڑے مسائل ہیں، موجودہ صور تحال میں ٹائیگر فورس کا اہم کردار ہوگا، شوکت خانم کی فنڈنگ کیلئے عمران ٹائیگر فورس بنائی تھی۔

عمران خان کا کہنا تھا لوگوں کو کورونا سے بچانا اور روزگار بھی پیدا کرنا ہے، لاک ڈاؤن کی وجہ سے بہت سے لوگ متاثر ہوئے ہیں، ٹائیگر فورس انتظامیہ سے مل کر کام کرے گی،

عمران خان نے کہا کہ ٹائیگر فورس نے بےروزگار ہونیوالوں کی رجسٹریشن کرنی ہے، مستحق بے روزگاروں کو احساس پروگرام سے کیش دیا جائے گا، لاک ڈاؤن کی وجہ سے ملک میں بڑے مسائل ہیں، عوام ذخیرہ اندوزوں کیخلاف انتظامیہ کو شکایات درج کرائیں۔

About The Author