وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا ہے۔
وفاقی کابینہ کا اجلاس کل صبح ساڑھے گیارہ بجے ہوگا
وفاقی کابینہ لاک ڈاون میں نرمی یا ختم کرنے پر حتمی مشاورت کرے گی
وفاقی کابینہ ملکی معاشی و سیاسی صورتحال پر غور کرے گی
کابینہ احساس پروگرام کے تحت ریلیف پیکج میں پیش رفت کا جائزہ لے گی
کابینہ چھوٹا کاروبار کے تحت صنعتی اور کمرشل بجلی کنکشن میں رعایت پر بات کرے گی ، پارلیمنٹ کے کردار کو بڑھانے پر مشاورت ہوگی
وفاقی کابینہ کا پانچ نکاتی ایجنڈہ بھی جاری کردیا گیا
کابینہ کو مقامی طور پر تیار ماسک، سینی ٹائیزرز اور حفاظتی آلات پر بریفنگ دی جائے گی
وفاقی کابینہ61 فوڈ نان فوڈ ا شیاء کولازمی سرٹیفکیشن مارک سکیم میں شامل کرنے کی منظوری دےگی
وفاقی کابینہ اجلاس میں کابینہ کے فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا جائے گا
ملک میں دستیاب نوٹوں پر وارنش کوٹنگ کا خاتمہ بھی ایجنڈے میں شامل
دو ماہ تک بغیر وارنشنگ کے نوٹ چھاپنے کیلئے سمری کابینہ کو ارسال کردی گئی
کابینہ واپڈا کے ممبر فنانس کی تقرری کی منظوری دے گی
اے وی پڑھو
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ
اسلم انصاری :ہک ہمہ دان عالم تے شاعر||رانا محبوب اختر
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور