کورونا وائرس کے سخت لاک ڈاون کے بعد کئی ممالک زندگی کی طرف لوٹنے لگے ،، تاہم تمام ممالک نے شہریوں سے احتیاطی تدابیر کا خیال رکھنے کی اپیل کی ہے
ہانگ کانگ میں دو ہفتوں سے متاثرہ افراد میں کمی کے بعد حکومتی ملازمین کام پر واپس آنا شروع ہوگئے ،، جبکہ ملائیشیا میں بھی جزوی لاک ڈاون کے بعد کاروباری زندگی کھلنے کے ساتھ ساتھ لوگوں نے کافی شاپس کا رخ بھی کر لیا ہے ،،
پرتگال میں بھی مارچ کے وسط سے ہنگامی صورتحال تھی تاہم ایک کروڑ کی آبادی میں ایک ہزار سے زائد اموات ہونے کے بعد لاک ڈاؤن میں نرمی کی جا رہی ہے۔
ایشیائی ملک تھائی لینڈ میں حکومت کی جانب سے لاک ڈاون میں نرمی کے بعد بڑی تعداد میں عوام نے بازاروں کو رخ کر لیاہے۔
اسپین میں حکومت نے سات ہفتوں کے بعد کورونا وائرس سے مرنے اور متاثر ہونے والوں کی تعداد میں کمی کے بعد لاک ڈاؤن میں نرمی کا اعلان کیا تو شہریوں کی بڑی تعداد پارکس پہنچ گئی۔
فرانس میں بھی کورونا وائرس کے مریضوں میں کمی کے بعد 11 مئی سے لاک ڈاؤن نرم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے، جس میں تعلیمی ادارے کھولنے کا بھی اعلان کیا گیا ہے،، بیلجیئم انتظامیہ کی جانب سے بھی لاک ڈاؤن میں نرمی کا ارادہ ظاہر کیا گیا ہے
اے وی پڑھو
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ
اسلم انصاری :ہک ہمہ دان عالم تے شاعر||رانا محبوب اختر
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور