دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کورونا وائرس کی وبا میں شدت کا ذمہ دارچین ہے، مائیک پومپیو

انہوں نے کہاکہ  یہ بھی سچ ہے کہ  چین کی کمیونسٹ پارٹی نے بین الاقوامی طبی ماہرین کے ساتھ تعاون کرنے سے انکار کیا ہے۔

امریکی وزیرِ خارجہ مائیک پومپیو نے ایک بار پھر چین کو کورونا وائرس کی وبا میں شدت کا ذمہ دار قرار دیا

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیوکا کہناہے کہ چین کے پاس دنیا پر نازل ہونے والی اس آفت کو روکنے کا موقع تھا لیکن اس نے معلومات چھپانے اور گمراہ کرنے کی کوشش کی۔

پومپیو کا کہنا تھا کہ وہ یہ نہیں کہہ سکتے کہ وائرس دانستہ یا حادثاتی طور پر چھوڑا گیا ۔

انہوں نے کہاکہ  یہ بھی سچ ہے کہ  چین کی کمیونسٹ پارٹی نے بین الاقوامی طبی ماہرین کے ساتھ تعاون کرنے سے انکار کیا ہے۔

ایک اور بیان میں میں امریکی سیکرٹری خارجہ مائیک پومپیو کا کہنا ہے کہ امریکہ اور پاکستان تعلقات دوستی اور مشترکہ اقدار کی مضبوط بنیاد پر استوار ہیں۔

مائیک پومپیو نے سماجی رابطے کی ویب سایٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ کورونا وائرس سے متعلق  امریکا اور پاکستان کی ایک دوسرے کے لئے واضح حمایت ہے۔ انہوں نے کہا کہ خوشی ہے کہ دونوں ممالک میں نچلی سطح پر برادریوں کے لئے حمایت پر مدد کی جارہی ہے۔

About The Author