دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

 وفاقی حکومت میڈیا کو پروپیگنڈا کی ذاتی مشین بنانے سے باز آ جائے، بلاول بھٹو زرداری

انہوں نے کہا کہ آزادیِ اظہارِ رائے کی ہر جدوجہد میں پیپلز پارٹی ہمیشہ صحافی برادری کے شانہ بشانہ کھڑی رہی، آئںدہ بھی رہے گی۔

پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا آزادی صحافت کے عالمی دن پر پیغام  سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کہاہے کہ وفاقی حکومت میڈیا کو دبانے اور اسے پروپیگنڈا کی ذاتی مشین بنانے والی کوششوں سے باز آ جائے۔

انہوں نے کہا کہ مذکورہ کوششوں کا مقصد میڈیا کو اپنے مخالفین پر جبر کے لیئے ایک آلے کے طور استعمال کرنا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ تحریک انصاف کی فسطائیانہ حکومت کے دوران پریس کی آزادی کی سالانہ درجہ بندی میں پاکستان کی تنزلی ہوئی ہے،پاکستان میں صحافیوں نے آزادی صحافت کے لئے بڑی قربانیاں دیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آزادیِ اظہارِ رائے کی ہر جدوجہد میں پیپلز پارٹی ہمیشہ صحافی برادری کے شانہ بشانہ کھڑی رہی، آئںدہ بھی رہے گی۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہم پریس کی آزادی اور غیرجانبدار و بیباک صحافت کے لیئے جدوجہد کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت میں آنے کے بعد سابق وزیراعظم شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی جانب سے اٹھائے گئے اولین اقدامات میں سے ایک تمام آمرانہ کالے قوانین کا خاتمہ تھا۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت پہلے ہی دن سے میڈیا کی آزادی پر حملے کر رہی ہے،موجودہ حکومت کے ناقدین کے ٹی وی شوز زبردستی بند کردیئے گئے اور متعدد کو نکال دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی صحافی برادری کے ساتھ مل کر صحافت کی آزادی، صحافی برادری کے تحفظ اور ان کے تقدس کے لیئے جدوجہد جاری رکھے گی۔

About The Author