دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پاکستان میں 400اموات کتنے دنوں میں ہوئیں؟

پاکستان میں پہلا کیس 26 فروری کو رجسٹرڈ ہوا

پاکستان میں کورونا سے اب تک 417 اموات ہو چکی ہیں۔ متاثرہ افراد کی تعداد 18 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔ پہلی سو اموات 58 دنوں میں ہوئیں، اب 100 افراد صرف 4 دن میں لقمہ اجل بنے۔

پاکستان میں پہلا کیس 26 فروری کو رجسٹرڈ ہوا

کورونا سے پہلی موت 18 مارچ کو رپورٹ ہوئی

16 مارچ کو پاکستان میں کیسز کی تعداد 1 ہزار ہوگئی

11 اپریل کو پاکستان میں مریضوں کی تعداد 5 ہزار ہوگئی

14 اپریل کو پاکستان میں اموات کی تعداد 100 تک پہنچ گئی

22 اپریل کو 10 ہزار افراد کورونا کی لپیٹ میں آ گئے

21 اپریل کو پاکستان میں 2 سو اموات رجسٹرڈ

28 اپریل کو پاکستان میں کورونا کے کیسز 14 ہزار سے بڑھ گئے

28 اپریل کو پاکستان میں اموات 300 سے زائد ہوگئیں

30اپریل تک پاکستان میں 16 ہزار سے زیادہ کیسز رجسٹرڈ ہوئے۔

1 مئی کو پاکستان میں اموات 400 سے زائد ہوگئیں۔

کورونا سے پہلی 100 اموات 58 روز میں ہوئیں۔

100سے 200 اموات کیلئے 7 دن لگے۔

200 سے 300 اموات بھی 7 دن میں ہوئیں۔

300 سے 400 اموات تک صرف 4 دن لگے۔

About The Author