نومبر 8, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

فلسطینی علاقے کو اسرائیل میں شامل کرنا جنگی جرم ہے،عرب وزرائے خارجہ

اقوام متحدہ اور عالمی برادری کو چاہئیے کہ وہ مسلہ فلسطین کو حل کروانے میں اپنا کردار ادا کرے

عرب ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں کہا گیا ہے کہ

فلسطینی علاقے کو اسرائیل میں شامل کرنا جنگی جرم ہے

اقوام متحدہ اور عالمی برادری کو چاہئیے کہ وہ مسلہ فلسطین کو حل کروانے میں اپنا کردار ادا کرے

عرب وزرائے خارجہ نے جمعرات کو سلطنت عمان کے وزیر خارجہ کی صدارت میں منعقدہ وڈیو کانفرنس میں خبردار کیا کہ

فلسطین کے کسی بھی علاقے کو اسرائیل میں شامل کرنا جنگی جرم شمار کیا جائے گا-عرب وزرائے خارجہ  کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ

’1967 میں ہتھیائے گئے فلسطینی علاقے کے کسی بھی حصے کو جس میں غور الاردن، بحیرہ مردار کا شمالی علاقہ اورفلسطینی علاقوں میں قائم کردہ یہودی بستیاں شامل ہیں

ان میں سے کسی بھی حصے کو اسرائیل میں شامل کرنا جنگی جرم شمار کیا جائے گااسرائیل اس سے قبل بھی بین الاقوامی قانون،

اقوام متحدہ کی قراردادوں اور منشور کی کھلی خلاف ورزیاں کرکے فلسطینیوں کے خلاف جنگی جرائم کا مرتکب ہوا ہے‘-عرب وزرائے خارجہ نے آن لائن ہنگامی اجلاس میں امریکی حکومت سے مطالبہ کیا کہ

وہ اقوام متحدہ کے منشور کی پابندی کریں-مشرق وسطی کی کشمکش سے متعلق عالمی قراردادوں اور بین الاقوامی قانون کے احکام و ضوابط کا احترام کیاجائے-

امریکہ قابض اسرائیلی حکومت کے خودساختہ نقشوں اور سازشوں سے دستبردار ہوجائے-عرب وزرائے خارجہ نے یقین دلایا کہ

عرب ممالک فلسطینی علاقوں کو اسرائیل میں شامل کرنے اور اسرائیلی استعمار کا دائرہ وسیع کرنے کے خلاف فلسطینی ریاست کے ہر اقدام کی حمایت کریں گے

اور اسے سیاسی، سفارتی، قانونی اور مالیاتی وسائل سے بھرپور تعاون کریں گے-

About The Author