امریکہ میں کورونا وائرس کی ویکسین کے لیے ٹی بی کی ویکسین پر آزمائش کی جائے گی،
بی سی جی نامی ویکسین نومولود اور کم عمر بچوں کو ٹی بی سے بچانے کے لیے دی جاتی ہے،
امریکی سائنسدانوں کا ماننا ہے کہ یہ ویکسین کورونا وائرس کے اثرات کی روک تھام کرسکتی ہے،،
کچھ عرصے پہلے ایک تحقیق میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ جن ممالک میں اس ویکسین کا اب بھی عام استعمال ہورہا
ہے، وہاں کورونا وائرس کے پھیلاؤ اور اموات کی شرح ترقی یافتہ ممالک کے مقابلے میں کم ہے۔
ٹیکساس اے اینڈ ایم پہلی یونیورسٹی ہے جو انسانوں پر اس ویکسین کی آزمائش کرنے والی ہے اور طبی ورکرز کو اس کا حصہ بنایا جارہا ہے۔
سائنسدانوں کے مطابق ویکسین لوگوں کو بیماری سے بچانے میں مدد نہیں دے گی
بلکہ اس ویکسین کو بڑے پیمانے پر مدافعتی نظام کو مضبوط بنانے کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے،،
انسانوں پر ویکسین کا ٹرائل رواں ہفتے شروع ہوجائے گا۔
اے وی پڑھو
امریکہ پاکستان کے جوہری پروگرام کے حوالے سے مطمئن
امریکا: ویکسینیٹڈ افراد پر سے سفری پابندیاں ہٹانے کا فیصلہ
امریکہ میں سانحہ نائن الیون کو 20 برس بیت گئے