اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں کورونا امیر اور غریب میں فرق نہیں کرتا، وائرس غریب بستی میں پھیلے گا تو امیروں کے گھروں میں بھی جائے گا۔ ماضی میں ٹیکس کی رقم سے امیروں کا علاج ہوتا تھا۔ مودی اتنا ڈرپوک نکلا کہ کورونا کی وجہ سے ملک بند کردیا، غریب کا نہیں سوچا۔
کامسٹیک میں وزیراعظم عمران خان نے طبی مصنوعات کی نمائش کا دورہ کیا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں طبی آلات بنانے کے اقدام پر فواد چودھری اور زبیدہ جلال کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ کامسیٹک میں ماضی میں ٹیکس کی رقم سے صاحب اقتدار لوگوں کا علاج ہوتا تھا، وزارت سائنس ملک کو آگے لے جانے کی صلاحیت رکھتی ہے، کورونا کے بعد وینٹی لیٹر بنانے کا سوچا۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ خود پر یقین رکھنے والی قومیں آگے بڑھتی ہیں، خوداعتمادی لوگوں کومشکلات سے لڑنا سکھاتی ہے، نبی کریمؐ کی سنت پرعمل پیرا ہونے میں ہی کامیابی ہے، ریاست مدینہ میں لوگوں کو خود پر یقین کرنا آ گیا تھا، مدینہ کی ریاست کا نمونہ سب کیلئے بہترین مثال ہے۔
عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان 60 کی دہائی میں ترقی کی جانب گامزن رہا، ہم نے ماضی میں تعلیم اور ریسرچ پر پیسہ خرچ نہیں کیا، ماضی میں ملکی پیداواری صلاحیت کو نظر انداز کیا جاتا رہا۔ شوکت خانم ہسپتال بناتے وقت ہماری حوصلہ شکنی کی گئی، ہمیں کہا گیا ہسپتال نہیں بن سکتا لیکن ہم نے خود اعتمادی سے بنا کر دکھایا۔
اے وی پڑھو
راجدھانی دی کہانی:پی ٹی آئی دے کتنے دھڑےتے کیڑھا عمران خان کو جیل توں باہر نی آون ڈیندا؟
سرائیکی قوم کا مقدمہ۔۔۔||عامر حسینی
اسلم رسول پوری ۔۔ سرائیکی علم وادب دا معتبر حوالہ||عاشق خان بزدار