دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بھارت : ماں نے بیٹے کو خریداری کیلئے بھیجا جو دلہن لیکر آگیا

روتے بلکتے ہوئے ماں نے کہا کہ ایسی صورتحال میں وہ دلہن کو قبول کرنے کیلئے تیار نہیں ہے

بھارت کی ریاست اترپردیس میں ماں نے بیٹے کو خریداری کیلئے بھیجا جو دلہن لیکر آگیا۔

ریاست اتر پردیس میں دلچسپ صورتحال اس وقت بنی جب ایک ماں ڈسٹرکٹ صاحب آباد پولیس کو شکایت کرنے آگئی کہ

اس نے بیٹے کو لاک ڈاون کی صورتحال میں خریداری کیلئے بھیجا تھا مگر وہ دلہن لیکر آگیا ہے۔

روتے بلکتے ہوئے ماں نے کہا کہ ایسی صورتحال میں وہ دلہن کو قبول کرنے کیلئے تیار نہیں ہے۔

26 سالہ گڈونے پولیس کو بتایا کہ وہ دو ماہ سے کرائے کے مکان پر رہا تھا

مگر اب لاک ڈاون کے باعث انہیں گھر خالی کرنے کہا گیا ہے،

جس پولیس نے اسے کرائے کے مکان پر رہنے کی اجازت دلوا دی۔

About The Author