دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کورونا وائرس کے لیے دوا کی منظوری کا اعلان آج متوقع

کورونا وائرس کے لیے تجرباتی دوا ریمڈیسیوئیر کے ہنگامی صورت میں استعمال کی منظوری دینے والی ہے

کورونا وائرس کے لیے دوا کی منظوری کا اعلان آج متوقع،،

امریکہ کی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کورونا وائرس کے لیے تجرباتی دوا ریمڈیسیوئیر کے ہنگامی صورت میں استعمال کی منظوری دینے والی ہے

جس سے امید ہے کہ بہت سے مریضوں کی جان بچائی جاسکے گی۔ حکام کے مطابق اس دوا کے مریضوں پر تجربات سے مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور نیشنل ایجنسی آف الرجی اینڈ انفیکشس ڈیزز کے سربراہ ڈاکٹر فاؤچی اس دوا کے بارے میں پہلے ہی اچھی امیدوں کا اظہار کرچکے ہیں۔

ڈاکٹر فاؤچی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ ان کے ادارے نے ابھی اس دوا کا باقاعدہ جائزہ لینا ہے۔

لیکن انہوں نے توقع ظاہر کی کہ یہ مریضوں کی جلد صحت یابی میں کردار ادا کرسکتی ہے۔ ڈاکٹر فاؤچی کے مطابق وفاقی تجربات سے معلوم ہوا کہ

ریمڈیسیوئیر کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے کا عرصہ ایک تہائی کم کرسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ 31 فیصد کا تناسب 100 فیصد کے مقابلے میں خاصا کم ہے

لیکن یہ ثابت ہونا بہت زیادہ اہم ہے کہ کوئی دوا اس وائرس کو روک سکتی ہے۔

جبکہ صدر ٹرمپ کو کہنا ہے کہ یہ ایک اچھی علامت ہے۔ ریمڈیسیوئیر بنانے والی کمپنی نے اس کو ایبولا وائرس کے علاج کے لیے بنایا تھا۔

لیکن افریقہ میں اس کے کلینکل تجربات کے نتائج حوصلہ شکن تھے۔

About The Author