جنوری 4, 2025

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

گوگل کی جانب سے صارفین کے لئے مفت سہولت

پہلے مرحلے میں صارفین کو میٹ ایپلی کیشن بالکل مفت فراہم کی جائے گی۔ اس ضمن میں صارفین کو باقاعدہ ای میل کے ذریعے مطلع بھی کیا جائے گا۔
نیویارک: گوگل نے اپنی مقبول ترین ایپ کو صارفین کے لیے مفت فراہم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

گوگل کے اعلامیہ کے مطابق گوگل میٹ ویڈیو کانفرنسنگ ایپ مخصوص صارفین یکم مئی سے بالکل مفت استعمال کرنے کے مجاز ہوں گے۔ صارفین کے لیے صرف جی میل اکاؤنٹ ضروری ہوگا۔

گوگل کی میٹ ویڈیو کانفرنسنگ ایپ اس سے قبل چھ ڈالرز ماہانہ کی عوض فراہم کی جاتی تھی۔

صارفین کو گوگل کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ وہ ویب سائٹ، اینڈرائیڈ یا آئی اوایس اسٹور سے ایپ ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔ میٹ ایپ کےذریعے 100 سے زائد صارفین بیک وقت ویڈیو کانفرنس پر بات کرسکیں گے۔

پہلے مرحلے میں صارفین کو میٹ ایپلی کیشن بالکل مفت فراہم کی جائے گی۔ اس ضمن میں صارفین کو باقاعدہ ای میل کے ذریعے مطلع بھی کیا جائے گا۔

گوگل کو فیس ادا کرنے والے صارفین کے لیے یہ سروس 30 ستمبر تک بالکل مفت کردی گئی ہے۔

گوگل کی پریمیئم سروس استعمال کرنے والے صارفین بیک وقت 250 افراد کو ویڈیو کانفرنس کال میں شامل کرسکتے ہیں۔

کورونا وائرس کے بعد سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس کے استعمال میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے۔ اس کے بعد سے مختلف ویب سائٹس صارفین کے لیے روزآنہ اچھی اور معیاری سروس فراہم کرنے کا اعلان کررہی ہیں اور انہیں اپنی جانب متوجہ کرنے کے لیے نت نئے طریقے بھی اپنا رہی ہیں۔

About The Author