دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بالی وڈ اداکار عرفان خان چل بسے

54 سالہ عرفان خان نیورو اینڈوکرائن ٹیومر سے متاثر ہونے کی وجہ لندن علاج کروانے گئے تھے۔ علاج مکمل ہونے کے بعد ان کی واپسی گزشتہ برس ہوئی تھی.

ممبئی : بالی وڈ اداکار عرفان خان چل بسے ۔ انکی طبیعت گزشتہ روز اچانک بگڑ گئی تھی ،، بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بالی وڈ اداکار کو بڑی آنت میں انفیکشن کی وجہ سے ممبئی کے کوکیلابین ہسپتال کے آئی سی یو میں منتقل کیا گیا ۔

گزشتہ دنوں عرفان خان کی والدہ جے پور میں انتقال کر گئیں تھیں۔

ملک گیر لاک ڈاون کے باعث وہ اپنی والدہ کی آخری رسومات میں شامل نہیں ہو سکے۔ 54 سالہ عرفان خان نیورو اینڈوکرائن ٹیومر سے متاثر ہونے کی وجہ لندن علاج کروانے گئے تھے۔ علاج مکمل ہونے کے بعد ان کی واپسی گزشتہ برس ہوئی تھی۔

2018 میں عرفان خان میں کینسر کی تشخیص ہوئی تھی جس کی اطلاع انہوں نے خود اپنے مداحوں کو دی تھی۔

عرفان خان نے ٹوئٹر پر پیغام شیئر کیا تھا کہ ‘زندگی میں اچانک کچھ ایسا ہو جاتا ہے جو آپ کو آگے لے کر جاتا ہے۔ میری زندگی کے گزشتہ چند برس ایسے ہی رہے ہیں۔ مجھے نیورو اینڈوکرائن ٹیومر نامی مرض ہو گیا ہے۔ لیکن میرے آس پاس موجود لوگوں کے پیار اور طاقت نے مجھ میں امید پیدا کی ہے۔‘

عرفان خان نے سلم ڈاگ ملینئیر ، لنچ باکس، لائف آف پائی ، جراسک پارک  ،امزینگ اسپائیڈر مین  سمیت کئی بالی ووڈ اور ہالی ووڈ کی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔

About The Author