دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

صوتی آلودگی (شور کی آلودگی) سے انسان کینسر کا شکار ہوسکتا ہے۔ جرمن تحقیق

ماہرین کے مطابق تیز آوازوں سے بلڈ پریشر ہائی ہوتا ہے

صوتی آلودگی (شور کی آلودگی) سے انسان کینسر کا شکار ہوسکتا ہے،،

جرمن ریسرچرز نے تحقیق جاری کردی،، ماہرین کے مطابق سڑکوں اور ائیرپورٹس سے آنے والی تیز آوازیں ہائی بلڈ پریشر اور ڈی این اے کو نقصان پہنچا سکتی ہیں،،

اس کے علاؤہ شور کی وجہ سے برین ٹیومر بھی ہونے کا خدشہ بڑھ جاتا ہے،، ماہرین نے چوہوں پر کی جانے والی ریسرچ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ

جب چوہوں کو چار روز تک جہاز کے اڑنے کی آواز سنائی گئی تو ان کا بلڈ پریشر ہائی پایا گیا،،

ماہرین کے مطابق تیز آوازوں سے بلڈ پریشر ہائی ہوتا ہے

جس سے کینسر ہونے کے خدشات بڑھ جاتے ہیں،،

اس تحقیق کو رواں ہفتے امریکہ میں ہیلتھ کانفرنس میں پیش کیا جانا تھا

جو کوویڈ 19 کے وبا کی وجہ سے منسوخ ہوگئی۔

About The Author