دنیا کی چند بہترین ٹیکنالوجی کمپنیوں کے مالکان نے کورونا وبا کے دوران مزید دولت کما لی ہے۔
1۔ جیف بیزوز
گزشتہ ایک ماہ کے دوران ایمازون کے شیئرز کی قیمت میں 42 فیصد اضافہ ہوا ہے، لاک ڈاؤن کے دوران لاکھوں لوگوں نے سامان کی ترسیل اور تفریحی مقاصد کے لیے اس کمپنی کی خدمات حاصل کی ہیں۔
کمپنی کے مالک جیف بیزوز ہیں جو اس وقت دنیا کے امیر ترین شخص ہیں، تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ مالی سال کی پہلی سہ مائی کے دوران ایمازون کی آمدنی 73 ارب ڈالر ہو گی۔
گزشتہ برس کے مقابلے میں یہ 22 فیصد اضافہ ہو گا جو کورونا وبا کے باعث حاصل ہوا ہے۔
2۔ میکنزی بیزوز
جیف بیزوز کی سابقہ بیوی میکنزی بیزوز ایمازون کے چوتھائی اثاثوں کی مالک ہیں، میڈیا رپورٹس کے مطابق ان کے اثاثوں میں بھی 9.7 ارب ڈالر کا اضافہ ہو گیا ہے۔
3۔ مکیش امبانی
فیس بک کے ساتھ ایک معاہدے کے بعد مکیش امبانی ایشیاء کے امیر ترین شخص بن گئے ہیں، ان کے جیو پلیٹ فارم کے 10 فیصد شیئرز فیس بک 5.7 ارب ڈالرز میں خرید رہا ہے۔
اس وقت امبانی کی ذاتی دولت 49 ارب ڈالر ہے جو علی بابا کے جیک ما سے تین ارب ڈالرز زائد ہے۔
4۔ مارک زکربرگ
گزشتہ ایک ماہ کے دوران فیس بک کے شیئرز کی قیمت 25 فیصد بڑھی ہے جس سے مارک زکربرگ کی دولت میں 13.4 ارب ڈالرز کا اضافہ ہو گیا ہے۔
5۔ ایلان مسک
دنیا میں کورونا کے باعث پھیلی معاشی تباہی کے باوجود الیکٹرک کاروں کی کمپنی ٹیسلا اور سپیس ایکس پروگرام کے مالک ایلان مسک کے اثاثوں میں بھی 9.6 ارب ڈالرز کا اضافہ ہوا ہے۔
6۔ لیری پیج
میڈیا رپورٹس کے مطابق گوگل میں سرچ کرنے والوں کی تعداد بڑھنے کے باعث لیری پیج کے اثاثوں میں 8.7 ارب ڈالرز کا اضافہ ہوا ہے۔
اس وقت دنیا میں کورونا سے متعلق معلومات حاصل کرنے کے لیے گوگل سب سے زیادہ استعمال ہوتا ہے۔
7۔ سٹیو بالمر
کورونا وبا کے باعث گھر سے کام کرنے والوں نے ویڈیو کالنگ اور دیگر روابط کے لیے مائیکرو سافٹ کی اسکائپ اور ٹیم کی طلب بڑھا دی ہے جس کی وجہ سے سابق سی ای او سٹیوبالمر کی دولت میں 10.5 ارب ڈالرز کا اضافہ ہوا ہے۔
8۔ وارن بفٹ
وارن بفٹ کی ملٹی نیشنل ہولڈنگ کمپنی برکشائر ہاتھوے کے اثاثوں کی مالیت 10.1 ارب ڈالر اضافے کے ساتھ 73.3 ارب ڈالرز ہو گئی ہے۔
9۔ برنارڈ آرنلٹ
لگژری سازوسامان کی بڑی کمپنی کے شیئرز کی قیمت میں اضافے کے ساتھ ساتھ اس کے مالک برنارڈ آرنلٹ کے اثاثے بھی 10.2 ارب ڈالر بڑھ گئے ہیں۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ