دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کورونا وائرس سے دنیا بھر میں 31 لاکھ 38 ہزار سے زائد افراد متاثر

امریکہ میں متاثرہ افراد کی تعداد 10 لاکھ 35 ہزار سے زائد ہو گئی ہے جبکہ صحتیاب ہونے والوں کی تعداد ایک لاکھ  42 ہزار 238 ہے۔
عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا بھر میں  31 لاکھ 38 ہزار سے زائد افراد متاثر ہو گئے جبکہ 2 لاکھ 17 ہزار سے زاائد افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔ 

دنیا بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد میں سے 9 لاکھ 55 ہزار سے زائد افراد صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔

امریکہ میں کورنا وائرس سے مزید 2,456 افراد موت کے منہ میں چلے گئے جس کے بعد امریکہ میں اموات کی تعداد 59 ہزار 200  سے تجاوز کر گئی ہیں۔

امریکہ میں متاثرہ افراد کی تعداد 10 لاکھ 35 ہزار سے زائد ہو گئی ہے جبکہ صحتیاب ہونے والوں کی تعداد ایک لاکھ  42 ہزار 238 ہے۔

اسپین میں بھی گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 301 افراد کی اموات کے بعد اب تک ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 23 ہزار822 سے تجاوز کر گئی اور متاثرہ افراد کی تعداد 2 لاکھ 32 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔

اٹلی میں کورونا وائرس نے مزید 382 افراد کی جان لے لی جہاں اب تک ہونے والی اموات 27 ہزار 359 سے زائد ہو گئیں۔ کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 لاکھ سے زائد ہے۔

فرانس میں بھی کورونا نے مزید 367 افراد کی جان لے لی۔ فرانس میں مرنے والوں کی تعداد 23 ہزار 600 سے بڑھ گئیں اور متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 65 ہزار سے تجاوز کر گئی۔

جرمنی میں بھی کورونا سے اموات کا سلسلہ جاری ہے اب تک ہونے والی اموات کی تعداد 6 ہزار 300 سے بڑھ گئی ہے جب کہ کورونا کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 60 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے۔

برطانیہ میں کورونا سے مزید 586 افراد کی موت کے بعد اب تک مرنے والوں کی تعداد 21 ہزار 600 سے تجاوز کر گئی جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ  61 ہزار سے زائد ہے۔

ترکی میں بھی کورونا کے وار جاری ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 92 افراد موت کے منہ میں چلے گئے جس کے بعد اموات کی تعداد 2 ہزار 992 سے تجاوز کر گئی۔

ایران میں کورونا سے اب تک 92 ہزار584 افراد متاثر ہوئے اور ہلاکتوں کی تعداد 5 ہزار 877 سے بڑھ گئی ہے۔

About The Author