دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پاکستان میں کون کون سی اہم شخصیات کورونا وائرس سے متاثر ہوئیں؟

فیصل ایدھی ٹیسٹ سے قبل وزیراعظم عمران خان سے ملے تھےجس پر وزیراعظم عمران خان کا بھی کورونا ٹیسٹ کیا گیا جو نیگیٹو آیا

کورونا وائرس سے حکومتی اور اہم شخصیات بھی متاثر۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل کے علاوہ سعید غنی، منیر اوکرزئی، کامران بنگش اور فیصل ایدھی بھی کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

فیصل ایدھی سے ملاقات کے بعد وزیراعظم عمران خان کا بھی کورونا ٹیسٹ کیا گیا جو نیگٹیو آیا۔

حکومتی شخصیت ہو یا کوئی عام آدمی،،،کورونا وائرس سے کوئی بھی محفوظ نہیں

وزیر تعلیم سندھ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی بھی کورونا وائرس سے متاثر ہوئے اور اسے شکست دے کر صحتیاب ہوچکے ہیں

متحدہ مجلس عمل کے رکن قومی اسمبلی منیر خان اورکزئی اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی کامران بنگش میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی

ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی میں بھی کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی

فیصل ایدھی ٹیسٹ سے قبل وزیراعظم عمران خان سے ملے تھےجس پر وزیراعظم عمران خان کا بھی کورونا ٹیسٹ کیا گیا جو نیگیٹو آیا

کورونا وائرس سے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے بہنوئی مہدی شاہ بھی متاثر ہوئے اور انتقال کرگئے۔ 

About The Author