گورنرسندھ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔ عمران اسماعیل نے،، خود کو قرنطینہ کرلیا۔
گورنرسندھ عمران اسماعیل نے ٹیسٹ مثبت آنے کی خود تصدیق کردی ہے۔ ٹویٹر پیغام میں کہا،، کہ وزیراعظم عمران خان نے انہیں مشکل حالات میں لڑنا سکھایا ہے۔ اللہ سے دعا ہے،، کہ وبائی مرض سے نمٹنے کی ہمت دے۔
گورنر سندھ نے مزید کہا،، کہ انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔
ان کے تمام اہلخانہ کا ٹیسٹ بھی کیا جارہا ہے۔ والدہ ایک روز پہلے ہی بھائی کے گھر گئی تھیں۔ ان سب کا ٹیسٹ بھی کیا جائے گا۔
گورنرسندھ عمران اسماعیل نےمزیدکہاکہ وہ خود کومکمل فٹ محسوس کررہے ہیں۔
اے وی پڑھو
سرائیکی قوم کا مقدمہ۔۔۔||عامر حسینی
اسلم رسول پوری ۔۔ سرائیکی علم وادب دا معتبر حوالہ||عاشق خان بزدار
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری