وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کو ان کے عہدے سے ہٹادیا گیا ہے اور ان کی جگہ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ کو معاون خصوصی اطلاعات بنا دیا گیا۔
سینیٹر شبلی فراز کو وفاقی وزیر اطلاعات مقرر کیا گیاہے ۔ سینیٹر شبلی فراز اور عاصم سلیم باجوہ کی تعیناتی کے نوٹیفیکیشن جاری کردیے گئے ہیں۔
خیال رہے کہ عاصم سلیم باجوہ اس وقت چائنا پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) اتھارٹی کے چیئرمین کے عہدے پر کام کررہے ہیں۔
عاصم سلیم باجوہ ڈی جی آئی ایس پی آر کے عہدے پر بھی فرائض انجام دیتے رہے ہیں
اے وی پڑھو
ریاض ہاشمی دی یاد اچ کٹھ: استاد محمود نظامی دے سرائیکی موومنٹ بارے وچار
خواجہ فرید تے قبضہ گیریں دا حملہ||ڈاکٹر جاوید چانڈیو
راجدھانی دی کہانی:پی ٹی آئی دے کتنے دھڑےتے کیڑھا عمران خان کو جیل توں باہر نی آون ڈیندا؟