عیسیٰ خیل کی ویران حویلی
محمد عظیم شاہ بخاری
عیسیٰ خیل خیبر پختونخواہ کی طرف پنجاب کی آخری تحصیل ہے جو ضلع میانوالی میں واقع ہے. یہاں سے چند میل دور درہ تنگ سے آگے ضلع لکی مروت شروع ہو جاتا ہے.
عیسیٰ خیل میں لکی مروت اور بنوں کو جانے والی روڈ پر تھوڑا آگے جائیں تو بائیں ہاتھ پر ایک خوبصورت پرانی اور شکستہ حال عمارت نظر آئے گی. یہ حویلی سرفراز خان ہے.
بر لبِ سڑک موجود یہ عمارت حویلی سرفراز خان کمپلیکس کا ایک حِصہ ہے جو تین منزلوں پر مشتم ہے. نیچے کی پہلی منزل کچھ حد تک دھنسی ہوئی ہے.
جس کے مرکزی دروازے کو اینٹوں سے بند کر دیا گیا ہے اور اسکی محراب کے نیچے ایک تختی پر فارسی میں ایک عبارت لکھی ہے جس میں ”محمد عبدالرحمٰن خان آف عیسیٰ خیل و نواب محمد سرفراز خان بہادر“ کے الفاظ اب بھی واضح طور پر پڑھے جا سکتے ہیں.
دوسری منزل کی کھڑکیوں کے پٹ غائب ہیں جب کہ باہر بنی محرابیں اب بھی قائم و دائم ہیں. سب سے اوپری منزل حجم میں ذرا چھوٹی ہے اور اس کے ماتھے پر جالیوں سے ایک خوبصورت ڈیزائن بنایا گیا ہے.
سرمئی رنگ کی اس دلکش عمارت کے نقوش اب بھی بالکل واضح ہیں جو چیخ چیخ کر کہہ رہے ہیں کہ آؤ ہمیں بچا لو. آؤ اب بھی وقت ہے مٹتے ہوئے اس تاریخی ورثے کو بچا لو. لیکن ایسی عماارتوں کی پکار کون سنتا ہے؟ ؟ ؟ ایک ہستی کے سوا زوال ہر شے کا مقدر ہے سو وہ اِس کو بھی آ رہا ہے.
یہ حویلی سرفراز خان کے دور میں بنائی گئی تھی جو خان زمان خان نیازی (خان آف عیسیٰ خیل) کے پڑ پوتے تھے اور عیسیٰ خیل کے امراء میں شمار ہوتے تھے۔
اب شاید ان کی اولاد میں سے کسی ے پاس ہے .اس حویلی کی تاریخ اور سنِ تعمیر کے بارے میں یہاں کے لوگ زیادہ کچھ نہیں جانتے. لوگوں کو بس اتنا پتہ ہے کہ یہ سرفراز خان کی حویلی ہے.
اگر کوئی اس عمارت کے بارے میں کوئی بھی بات جانتا ہے تو کمنٹ میں لکھ دے. شکریہ
اے وی پڑھو
چوکیل بانڈہ: فطرت کے دلفریب رنگوں کی جادونگری||اکمل خان
ڈیرہ کی گمشدہ نیلی کوٹھی !!||رمیض حبیب
سوات میں سیلاب متاثرین کے مسائل کی درست عکاسی ہو رہی ہے؟||اکمل خان