پاکستان کرکٹ بورڈ نے کرکٹر عمر اکمل پر 3سال کی پابندی عائد کردی ہے ۔
عمر اکمل پر پابندی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر عائد کی گئی ۔پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) کے ڈسپلنری پینل کے چئیرمین جسٹس ریٹائرڈ فضل میراں چوہان نے باقاعدہ سماعت کے بعد پابندی عائد کی ۔
پی سی بی کے مطابق عمر اکمل پر ہرقسم کی کرکٹ کھیلنے پر پابندی ہوگی ۔
عمر اکمل کے خلاف کیس کی سماعت آج لاہور میں ہوئی ۔ ڈسپلنری پینل کے چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ فضل میراں چوہان نے عمر اکمل کا بیان قلمبند کرنے اور شواہد کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا جو کچھ دیر بعد سنا دیا گیا۔
عمر اکمل پر الزام تھا کہ اس نے پی ایس ایل فائیو سے قبل کراچی میں ایک مشکوک شخص سے ملاقات کی ہے۔
اے وی پڑھو
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ
اسلم انصاری :ہک ہمہ دان عالم تے شاعر||رانا محبوب اختر