نومبر 8, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

چلی نے اپنے شہریوں کو امیونٹی سرٹیفکیٹ جاری کرنے کا اعلان کیا ہے

ان لوگوں کو دستاویزات دی جائیں گی جو کورونا کو شکست دے چکے ہیں

چلی نے اپنے شہریوں کو امیونٹی سرٹیفکیٹ جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔

چلی حکومت کے مطابق صرف ان لوگوں کو دستاویزات دی جائیں گی جو کورونا کو شکست دے چکے ہیں

تاکہ وہ کام پر واپس لوٹ سکیں ،،، تاہم عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ

اس بات کے کوئی شواہد موجود نہیں ہیں کہ اگر ایک شخص کورونا میں مبتلا ہونے کے بعد

صحت یاب ہو چکا ہے تو وہ دوبارہ اس میں مبتلا نہیں ہوسکتا

یا اس میں اس کے خلاف قوتِ مدافعت پیدا ہو چکی ہے۔

ادارے نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ یہ سرٹیفکیٹ وائرس کے پھیلاؤ میں مدد کر سکتا ہے۔

چلی میں اب تک وائرس سے 189 افراد ہلاک جبکہ 13 ہزار سے زائد متاثر ہو چکے۔

About The Author