کورونا وائرس کے پیش نظر امریکا نے افغانستان میں جنگ بندی کی اپیل کردی
امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد نے
افغان گروپوں سے لڑائی ترک کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ گروہ آپس میں لڑنے کی بجائے مشترکہ دشمن ’کورونا‘ سے لڑیں۔
زلمے خلیل زاد نے کا کہنا تھا کہ ہر افغانی کو اپنی پوری توانائیاں کورونا سے لڑنے کے لیے لگانی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ طالبان کو چاہیے کہ کورونا پر قابو پانے تک اپنی جنگی کارروائیاں روک دیں ،
زلمے خلیل زاد نے اشرف غنی اور عبداللّٰہ عبداللّٰہ سے بھی تنازعات کو ایک طرف کر کے
کورونا پر توجہ دینے کی اپیل کی ہے۔
اے وی پڑھو
امریکہ پاکستان کے جوہری پروگرام کے حوالے سے مطمئن
ترک کا طالبان سے افغانستان میں خواتین کو تعلیم حاصل کرنے کی اجازت دینے کا مطالبہ
قندھار: شیعہ برادری کی ایک اور مسجد میں دھماکہ، 32 افراد ہلاک