دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سعودی عرب میں بچوں کے لیے سزائے موت ختم کردی گئی

‎سعودی عرب کے انسانی حقوق کمیشن کے سربراہ کے حوالے سے بتایا کہ فیصلے کا اطلاق ایسے بالغ افراد پر بھی ہوگا جو جرم کے وقت نابالغ تھے۔

سعودی عرب کا کوڑوں کی سزا کا خاتمہ کرنے کے بعد ایک اور بڑا اقدام ، سعودی عرب میں بچوں کے لیے سزائے موت ختم کردی گئی۔

‎سعودی عرب کے انسانی حقوق کمیشن کے سربراہ کے حوالے سے بتایا کہ فیصلے کا اطلاق ایسے بالغ افراد پر بھی ہوگا جو جرم کے وقت نابالغ تھے۔
‎سربراہ ہیومن رائٹس کمیشن کے مطابق سزا یافتہ بچوں کو زیادہ سے زیادہ 10 سال قید کی سزا دی جاسکے گی۔
‎سعودی عرب میں اٹھارہ برس سے کم عمر کے افراد کو کمسن تصور کیا جاتا ہے۔

About The Author