اکتوبر 7, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

دنیا بھر میں کوروناوائرس 2 لاکھ 7 ہزار افراد کی جان نگل گیا

یورپی ملک اٹلی میں کورونا وائرس نے مزید 260 افراد کی جان لے لی جہاں اب تک ہونے والی اموات 26 ہزار سے زائد ہو گئیں۔

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا بھر میں 2 لاکھ 7 ہزار افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ 29 لاکھ 95 ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں۔

دنیا بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد میں سے 8 لاکھ 78 ہزار 955 صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔

امریکہ میں کورنا وائرس سے مزید 1157 افراد موت کے منہ میں چلے گئے جس کے بعد امریکہ میں اموات کی تعداد 55 ہزار سے تجاوز کر گئی ہیں۔

امریکہ میں متاثرہ افراد کی تعداد 9 لاکھ 85 ہزار سے زائد ہو گئی ہے جبکہ صحتیاب ہونے والوں کی تعداد ایک لاکھ 18 ہزار 700 سے زائد ہے۔

اسپین میں بھی گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 288 افراد کی اموات کے بعد اب تک ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 23 ہزار سے تجاوز کر گئی اور متاثرہ افراد کی تعداد 2 لاکھ 26 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔

یورپی ملک اٹلی میں کورونا وائرس نے مزید 260 افراد کی جان لے لی جہاں اب تک ہونے والی اموات 26 ہزار سے زائد ہو گئیں۔

فرانس میں بھی کورونا نے مزید 242 افراد کی جان لے لی۔ فرانس میں مرنے والوں کی تعداد 22 ہزار 800 سے بڑھ گئیں اور متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 97 ہزار سے تجاوز کر گئی۔

جرمنی میں بھی کورونا سے اموات کا سلسلہ جاری ہے جہاں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 19 افراد جان کی بازی ہار گئے اور اب تک ہونے والی اموات کی تعداد 5 ہزار 800 سے بڑھ گئیں۔

برطانیہ میں کورونا سے مزید 413 افراد کی موت کے بعد اب تک مرنے والوں کی تعداد 20 ہزار 700 سے تجاوز کر گئی جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ باون ہزار سے زائد ہے۔

ترکی میں بھی کورونا کے وار جاری ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 99 افراد موت کے منہ میں چلے گئے جس کے بعد اموات کی تعداد 2 ہزار 800 سے تجاوز کر گئی۔

ایران میں کورونا سے اب تک 90 ہزار481 افراد متاثر ہوئے اور ہلاکتوں کی تعداد 5 ہزار 700 سے بڑھ گئی ہے۔

About The Author