دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پاکستان میں کورونا وائرس سے 281 اموات، 13ہزار 328 متاثر

ملک بھر میں جاری جزوی لاک ڈاون میں نرمی کردی گئی ہے اور برآمدی صنعت کو مکمل کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 281 ہو گئی، جبکہ کورونا کے مریضوں کی تعداد 13 ہزار 328 ہوگئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری کردہ  تازہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 605 کیسز اور12 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

پنجاب میں کورونا کے 5 ہزار446 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ سندھ 4,615، خیبرپختونخوا 1,864، بلوچستان 781، اسلام آباد 245، آزاد کشمیر 59 اورگلگت بلتستان میں 318 افراد میں وائرس کی تصدیق ہے۔ پاکستان میں اب تک 2 ہزار 936 مریض صحت یاب ہوگئے۔

خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سےسب سے زیادہ 98 اموات ہوئی ہیں۔ سندھ میں 81، پنجاب میں 83، بلوچستان 13، اسلام آباد اور گلگت بلتستان میں کورونا سے 3،3 افراد جاں بحق ہوئے۔

پاکستان میں کورونا وائرس سے 3,029 مریض صحت یاب ہوگئے ہیں۔ کورونا وائرس سے متاثرہ 78 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ ملک بھر میں اب تک کورونا کے 1 لاکھ 44 ہزار365 ٹیسٹ لیے جا چکے ہیں۔

ملک بھر میں جاری جزوی لاک ڈاون میں نرمی کردی گئی ہے اور برآمدی صنعت کو مکمل کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ کم کرنے کیلئے عوام اجتماعات پر پابندی لگائی گئی ہے۔ حکومت کی جانب سے مساجد میں زیادہ سے زیادہ پانچ افراد کو نماز پڑھنے کی اجازت دی گئی ہے۔

About The Author