کرونا وائرس کے حوالے سے فوج محدود معلومات فراہم کر رہی ہے جس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ کہیں تمام معلومات فراہم کرنے سے اس کی کسی قسم کی دفاعی کمزوری کا کوئی پہلو سامنے نہ آ جائے۔ عوام کو کرونا سے متاثر ہونے والے امریکی سپاہیوں اور افسروں کے بارے روزانہ کی بنیاد پر آگاہ رکھا جا رہا ہے امریکی میڈیا اب تک چالیس سے زیادہ امریکی وار شپس میں وبا کے پھوٹ پڑنے کا دعویٰ کر رہا ہے پینٹاگون نے اپنے ہزاروں ملازمین کو گھر سے کام کرنے کی اجازت دے دی ہے جبکہ ٹاپ کمانڈرز ماسک پہننے ساتھ ساتھ سوشل ڈسٹنسنگ اختیار کئے ہوئے ہیں
فوج میں بھرتی کا عمل روک دیا گیا جبکہ فوجی مشقیں بھی نہیں ہو رہیں روزویلٹ نامی جنگی بیڑا جس پر آٹھ سو کے قریب سیلرز وبا کا شکار ہوئے تو اسے سمندر سے لا کر ساحل پر لنگر انداز کرنا پڑا۔
اسی طرح امریکی فوج کا انسداد منشیات کے لئے استعمال ہونے والا ایک جہاز بھی بھی متاثر ہوا جہاں وبا پھوٹ پڑی ہے۔ خدشہ یہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ فوج میں وبا تیزی سے پھیل رہی ہے۔
امریکہ نے اپنے تمام فوجیوں کا ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جن کی تعداد چودہ لاکھ کے قریب ہے جس میں ریزرو فوجی بھی شامل ہیں اس سلسلے میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ ساٹھ ہزار فوجیوں کے روزانہ کی بنیاد پر ٹیسٹ کئے جائیں گے۔ امریکی فوج کا سالانہ بجٹ 700 ارب ڈالر ہے اس بات کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وبا کی وجہ سے اس کی مختلف ملکوں جیسے افغانستان، شام اور عراق شامل ہیں میں جاری فوجی کاروائیاں متاثر ہو سکتی ہیں۔
وبا کے پھیلنے کے امکانات اور خوف صرف امریکی افواج کا مسئلہ نہیں ہے بلکہ دنیا بھر کی فوجی قیادت اپنی اپنی افواج میں وبا کے ممکنہ پھیلاؤ سے خوفزدہ ہے اگر یہ وبا فوجیوں میں پھیل گئی تو نہایت تباہ کن ثابت ہو گی فوجیوں کا رہن سہن اس وبا کے تیزی سے پھیلاؤ میں سہولت کار کا کردار ادا کر سکتا ہے۔
بہت سے ممالک میں افواج، وبا کو پھیلنے سے روکنے کے حوالے سے خدمات سر انجام دے رہی ہیں اسرائیلی فوج کے سربراہ کو اس وقت سیلف ایسوسیشن میں جانا پڑا جب وہ ایک ایسے شخص سے ملا تھا جس کا کرونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔ سعودی عرب نے یمن میں عارضی جنگ بندی کا اعلان کیا۔ بھارت میں فوج میں بھرتیاں روک دی گئی ہیں جبکہ فوج کی غیر ضروری نقل و حرکت پر پابندی لگا دی گئی ہے۔
دنیا کے بیشتر ممالک میں لاک ڈاؤن چل رہا ہے، سکول بند، بازار، سرکاری دفاتر بند یہاں تک کہ عبادت گاہیں بند ہیں لوگوں کو گھروں میں رہنے اور بھیڑ سے بچنے کا کہا جا رہا ہے فوجیوں کے ایک ساتھ بڑی تعداد میں رہنے سے وبا کے تیزی سے پھیلنے کا خدشہ ہے شاید ہی کسی ملک کا آرمی چیف ہو گا جسے یہ خوف سکون سے رات کو سونے دیتا ہو گا۔
اے وی پڑھو
اسلم رسول پوری ۔۔ سرائیکی علم وادب دا معتبر حوالہ||عاشق خان بزدار
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ