کوئٹہ:بلوچستان کے ینگ ڈاکٹرز نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن میں نرمی کی وجہ سے مقامی سطح پر کرونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہوگیا ہے،حکومت کو سخت فیصلے کرنے ہونگے۔ ڈاکٹرز نے مکمل لاک ڈاؤن یا پھر 15 دن کا کرفیو نافذ کرنے کا مطالبہ کردیا۔
آج پریس کانفرنس میں صدر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان ڈاکٹر یاسر نے کہا کپ کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں لاک ڈاؤن میں نرمی کے باعث مقامی سطح پر کرونا وائرس مزید پھیلنے لگا ہے جس کی وجہ سے ینگ ڈاکٹرز نے بھی لاک ڈاؤن کے حوالے سے تحفظات اور خدشات کا اظہار کردیا ہے۔
ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن بلوچستان کے صدر ڈاکٹر یاسر کا کہنا ہے کہ موجود صورتحال میں حکومت کو مزید سخت فیصلے کرنے ہونگے،حکومت سے مطالبہ ہے کہ صوبے میں مکمل لاک ڈاؤن یا پھر 15دن کے لئے کرفیو نافذ کیا جائے۔
اے وی پڑھو
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ
اسلم انصاری :ہک ہمہ دان عالم تے شاعر||رانا محبوب اختر