اسلام آباد:
پاکستان کو بین الاقوامی فورم پر ایک اور فتح مل گئی۔ نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی) نے ایرانی کمپنی کیخلاف عالمی ثالثی ٹربیونل میں قانونی جنگ جیت لی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کو عالمی فورم پر ایک اور بڑی فتح ملی ہے، نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی نے ایرانی کمپنی کیخلاف عالمی سطح پر کیس جیت لیا،
اس قانونی جنگ کے بعد عالمی ثالثی ٹربیونل نے ایرانی کمپنی کو حکم دیا ہے کہ وہ بمعہ سود 71 کروڑ روپے ہر جانہ ادا کرے۔
فیصلے میں مزید بتایا گیا ہے کہ ایرانی کمپنی کو این ٹی ڈی سی کو قانونی اخراجات کی مد میں 78فیصد رقم بھی ادا کرنا ہوگی۔
ایرانی کمپنی نے 2017 میں ثالثی ٹربیونل میں عالمی ثالثی ٹربیونل (این ٹی ڈی سی) کے خلاف کیس دائر کیا تھا، ایرانی کمپنی سے500کے وی گدو، ملتان تھرڈ سرکٹ ٹرانسمیشن لائن کا معاہدہ 2011ء میں طے پایا تھا۔
ایرانی کمپنی نے منصوبے میں تاخیر کی اور تعمیرات کام ادھوراچھوڑ کرمعاہدے کی خلاف ورزی کی،
ایرانی کمپنی نے عالمی ثالثی ٹربیونل (این ٹی ڈی سی) کیخلاف 180ملین (18 کروڑ) روپے کا ہرجانے کادعوی دائر کیا تھا۔ ایرانی کمپنی نے ادائیگیوں، نقصانات کی مد میں ہرجانے کا دعویٰ کیا تھا۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
حکایت :مولوی لطف علی۔۔۔||رفعت عباس