جنوری 15, 2025

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

معیشت کی بحالی کیلئے جلد بازی نہیں کرینگے، کینیڈین وزیر اعظم

کینیڈین حکومت معیشت کی براہ راست مدد کے لیے پہلے ہی 150 ارب ڈالر کا اعلان کر چکی ہے۔

کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے پیش نظر معیشت کی بحالی کے لیے جلد بازی نہیں کریں گے۔

جسٹن ٹروڈو کا کہنا ہے کہ جب  تک یقین نہ ہو جائے کہ کورونا پر قابوپا لیں گے، اس وقت تک کاروبار نہیں کھولیں گے۔

دوسری جانب کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے فشنگ انڈسٹری کے لیے 44 ملین امریکی ڈالر سے زائد امدادی پیکج کا بھی اعلان کیا ہے۔

خیال رہے کہ کینیڈین حکومت معیشت کی براہ راست مدد کے لیے پہلے ہی 150 ارب ڈالر کا اعلان کر چکی ہے۔

واضح رہے کہ کینیڈا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 45 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے جب کہ وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 2 ہزار 465 ہے

About The Author