دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بی جے پی کی گلف نیوز کے صحافی کو خاندان سمیت جان سے مارنے کی دھمکیاں

بھارتی شہری مظہر فاروقی کو بے جی پی کے تصدیق شدہ اکاونٹس سے دھمکیاں موصول ہوئیں

بی جے پی کی اسلام دشمنی عیاں کرنا مہنگا پڑ گیا،،

گلف نیوز کے صحافی کو خاندان سمیت جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جانے لگیں ،،

پاسپورٹ ضبط اور گرفتار کرنے کا بھی کہا گیا،، گالم گلوچ بھی کی گئی

خلیجی ممالک میں بے جے پی اور آر ایس ایس کے شدت پسندوں نے اودھم مچا رکھا ہے،

مسلمانوں پر کورونا پھیلانے کا الزام لگا کر سوشل میڈیا پر مسلم مخالف مہم چلا دی،،

گلف نیوز کے فیچر ایڈیٹر مظہر فاروقی نے اسلامو فوبیا پر مبنی سوشل میڈیا پوسٹوں پر رپورٹ مرتب کی،،

بھارتی شہری مظہر فاروقی کو بے جی پی کے تصدیق شدہ اکاونٹس سے دھمکیاں موصول ہوئیں،،

صحافی مظہر فاروقی کہتے ہیں انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئیں،،

کہا گیا بھارت آو گے تو گرفتار بھی کیا جائے گا،، پاسپورٹ بھی ضبط ہو سکتا ہے،،

خاندان اور بچوں کو نقصان پہنچانے کی دھمکیاں بھی دی گئیں،، صحافی کا کہنا ہے کہ

دھمکیاں ان سوشل میڈیا اکاونٹس کی طرف سے دی گئیں،،

جن میں سے کچھ کو بھارتی وزیراعظم نریندر مودی بھی فالو کر رہے ہیں۔

About The Author