دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

شمالی کوریا کے رہنما کم جون ان کو کیا ہوا؟

چینی ڈاکٹروں پر مشتمل ماہرین کی ٹیم کی شمالی کوریا روانگی نے کئی سوالات اٹھا دئیے

شمالی کوریا کے رہنما کم جون ان کو کیا ہوا؟،

چینی ڈاکٹروں پر مشتمل ماہرین کی ٹیم کی شمالی کوریا روانگی نے کئی سوالات اٹھا دئیے۔

شمالی کوریا کے سربراہ کم جون ان کی علالت سے متعلق خبریں گردش کر رہی ہیں،

عالمی میڈیا کے مطابق، شمالی کوریا کے رہنما دل کی سرجری کے بعد ماونٹ میوہیانگ کے علاقے میں رہائش پذیر ہیں،

دوسری جانب چین کی ماہرین پر مشتمل ٹیم کی شمالی کوریا روانگی نے قیاس آرائیوں میں اضافہ کردیا ہے،

نیویارک پوسٹ کے مطابق چین نے ڈاکٹرز اور سفارتی عملے کو کم جون کی صحت سے

متعلق معلومات اکٹھی کرنے کیلئے بھیجا ہے۔

اُدھر شمالی کوریا کے حکام کی جانب سے تاحال کم جون ان کی صحت سے متعلق کوئی موقف سامنے نہیں آیا۔

About The Author