ملیریا سے بچاؤ کے لیے موثر سمجھی جانے والی دوا کلوروکوئین کا استعمال کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے خطرناک ثابت ہوسکتا ہے ۔۔
ماہرین کے مطابق کلوروکوئین کا استعمال اسپتالوں میں ڈاکٹرز کی اجازت سے ہی مشروط ہے۔ ماہرین نے شہریوں کو سیلف میڈیکیشن نا کرنے کا بھی مشورہ دیا ہے۔۔۔
دنیا بھر میں ملیریا سے بچاؤ اور علاج کے لیے استعمال ہونے والی دوا کلوروکوئین کا از خود استعمال نقصان دے ہوسکتا ہے۔۔۔
ماہرین صحت نے خبردار کردیا۔۔
ڈاکٹرز کے مطابق شہری کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے بلا ضرورت کلوروکوئین کا استعمال کررہے ہیں۔۔ یہ عمل جان لیوا بھی ثابت ہوسکتا ہے۔۔
ماہرین کے مطابق کلوروکوئین کا استعمال کس حد تک کیا جائے یہ فیصلہ ڈاکٹرز بہتر انداز میں کرسکتے ہیں۔۔
ڈاکٹر قیصر سجاد ، ای این ٹی اسپیشلسٹ نے کہا کہ
کلوروکوئین بنیادی طور پر ملیریا مخالف دوا ہے۔ ابتدائی تحقیق کے بعد ماہرین نے کورونا وائرس کے خلاف اس دوا کے استعمال کو موثر قرار دیا تھا۔ لیکن نئی تحقیقات ہائیڈروکسی کلوروکوئین کی افادیت کی نفی کررہی ہیں۔۔
اے وی پڑھو
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
پی ٹی آئی فارورڈ بلاک کے حاجی گلبر وزیراعلیٰ گلگت بلتستان منتخب