دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

دنیا بھرمیں کورونا سے ایک لاکھ97 ہزار اموات

ترکی میں چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا سے ایک سو نو اموات ہوئی ہیں اور مجموعی اموات چھبیس سو تک پہنچ چکی ہیں

جان لیوا وبا کوروناوائرس کے سبب دنیا میں مریضوں کی تعداد اٹھائیس لاکھ  تیس ہزار سے بڑھ گئی ہے او ایک لاکھ ستانوے ہزار سے زائد اموات ہو چکی ہیں جب کہ سات لاکھ اٹھانوے  ہزار سے زائد افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔

یورپ پر کورونا کے وار بدستور جاری ہیں اور اسپین میں مزید تین سو سڑسٹھ افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔ اسپین میں مرنے والوں کی تعداد ساڑھے بائیس ہزار سے بڑھ گئی۔

فرانس میں مزید تین سو نواسی افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ مرنے والوں کی تعداد بائیس ہزار دو سو سے زائد ہے۔ اٹلی میں بھی مزید چار سو بیس افراد  موت کے منہ میں چلے گئے ہیں اور مرنے والوں کی تعداد پچیس ہزار نو سو انہترہو گئی ہے۔

بیلجئیم میں ہلاکتوں کی تعداد چھ ہزار چھ سو سے بڑھ گئی، جرمنی میں پانچ ہزار چھ سو سے زائد افراد وائرس کی نذر ہو گئے ہیں اور ملک بھر میں کورونا کیسز کی تعداد ایک لاکھ چون ہزار سے بڑھ گئی ہے۔

کورونا وائرس سے امریکہ میں آج  انیس سو اکاون اموات ہوئی ہیں۔ مجموعی طورپر باون ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں اور مریضوں کی تعداد نو لاکھ  پچیس ہزار سے بڑھ گئی ہے۔

برطانیہ میں آج کورونا سات سواڑسٹھ جانیں نگل گیا اور مجموعی ہلاکتیں انیس ہزار سے بڑھ زائد ہو گئی ہیں اور ایک لاکھ تینتالیس ہزار سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہیں۔

ترکی میں چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا سے ایک سو نو اموات ہوئی ہیں اور مجموعی اموات چھبیس سو تک پہنچ چکی ہیں جب کہ ایک لاکھ  چار ہزار سے زائد مریض ہیں۔

سعودی عرب میں مرنے والوں کی تعداد ایک سو ستائیس ہوگئی ہے اور پندرہ ہزار سے زائد مریض ہیں۔

About The Author