دسمبر 26, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کورونا کی وبا نے امریکہ میں تباہی مچا دی

کورونا وائرس نے سپرپاور کو گھٹنوں کے بل بیٹھا دیا۔

کورونا کی وبا نے امریکہ میں تباہی مچا دی، صرف 56 روز میں ہلاکتوں کی تعداد پچاس ہزار سے بڑھ گئی،،

امریکہ میں کرونا کیسز کی تعداد پونے نو لاکھ تک پہنچ گئی ہے، جبکہ اسپتالوں سے شفا پاکر گھروں کو لوٹنے والوں کی تعداد چھیاسی ہزار کے قریب ہے۔

کورونا وائرس نے سپرپاور کو گھٹنوں کے بل بیٹھا دیا۔ امریکہ میں کرونا سے اموات پچاس ہزار سے بڑھ گئی ہیں۔29

فروری کو امریکہ میں پہلی ہلاکت رپورٹ ہوئی جس کے بعد ہلاکتوں کا سلسلہ ہے کہ تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہا۔

امریکہ میں چودہ مارچ تک کورونا سے جان کی بازی ہار جانے والوں کی تعداد پچاس تک پہنچی،،

صرف دو دن بعد یعنی سترہ مارچ کو یہ تعداد سو تک جا پہنچی۔۔ پچیس مارچ کو اموات کی یہ تعداد ایک ہزار رپورٹ ہوئی۔

امریکہ میں 42 روز بعد یعنی دس اپریل کو ہلاکتوں کی تعداد دس ہزار سے بڑھ گئی، اور اگلے چودہ روز میں یہ تعداد پچاس ہزار سے بڑھ گئی۔

کورونا کی وبا سے سب زیادہ نیویارک اور نیو جرسی کی ریاستیں متاثر ہوئیں، صرف نیویارک میں ہلاکتوں کی تعداد بیس ہزار اور نیو جرسی میں پانچ ہزار چار سو سے زائد رپورٹ ہوئیں۔

About The Author