دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کوروناوائرس سےپاکستان میں237اموات،11ہزار155افرادمتاثر

گزشتہ روزکورونا کے 5 ہزار 637 ٹیسٹ کیے گئے۔ ملک بھر کے 597 اسپتالوں میں کورونا کے 2521 مریض زیرعلاج ہیں۔

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 237 ہو گئی، جبکہ کورونا کے مریضوں کی تعداد11ہزار155ہوگئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری تازہ اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران642 کیسز اور 13 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

پنجاب میں کورونا کےسب سے زیادہ 4767 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ سندھ 3671، خیبرپختونخوا 1541، بلوچستان607، اسلام آباد214، آزادکشمیر55 اورگلگت بلتستان میں 300 افراد میں وائرس کی تصدیق ہے۔ پاکستان میں اب تک 2ہزار 527 مریض صحت یاب ہوگئے۔

خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سےسب سے زیادہ 85 اموات ہوئی ہیں۔ سندھ میں 73، پنجاب میں65، بلوچستان 8، اسلام آباد اور گلگت بلتستان میں کورونا سے 3،3 افراد جاں بحق ہوئے۔

مقامی سطح پر79فیصد اوربیرون ملک سے21 فیصد کیسز رپورٹ ہوئے۔ پاکستان میں کورونا وائرس سے 2156 مریض صحت یاب ہوگئے ہیں۔ کورونا وائرس سے متاثرہ 44افراد کی حالت تشویشناک ہے۔  ملک بھر میں ایک لاکھ 18 ہزار 20 مریضوں کے ٹیسٹ کیے گئے۔

گزشتہ روزکورونا کے 5 ہزار 637 ٹیسٹ کیے گئے۔ ملک بھر کے 597 اسپتالوں میں کورونا کے 2521 مریض زیرعلاج ہیں۔

ملک بھر میں جاری جزوی لاک ڈاون میں نرمی کردی گئی ہے اور برآمدی صنعت کو مکمل کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ کم کرنے کیلئے عوام اجتماعات پر پابندی لگائی گئی ہے۔ حکومت کی جانب سے مساجد میں زیادہ سے زیادہ پانچ افراد کو نماز پڑھنے کی اجازت دی گئی ہے۔

About The Author