دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

لاک ڈاؤن کے دوران برطانوی شہری لاٹری ٹکٹ سے رقم جیت کر کروڑ پتی بن گیا

پیٹرول پمپ سے خریدے گئے لاٹری ٹکٹ سے کروڑوں پاؤنڈ کی خطیر رقم اپنے نام کی ہے

38سالہ برطانوی شہری لاک ڈاؤن کے دوران لاٹری ٹکٹ سے 5 کروڑ 80 لاکھ پاؤنڈ کی رقم جیت کر کروڑ پتی بن گیا۔

لندن میں مقیم رائن ہوئل نامی شخص نے پیٹرول پمپ سے خریدے گئے لاٹری ٹکٹ سے کروڑوں پاؤنڈ کی خطیر رقم اپنے نام کی ہے،،

رائن کا کہنا ہے کہ جیت کا جشن اہل خانہ کے ساتھ منانے کے لیے وہ فورا اپنے والدین کے پاس گئے،،

رائن کے مطابق کمپنی کی جانب سے ای میل موصول ہونے پر جب اکاؤنٹ چیک کیا

تو انکشاف ہوا کہ وہ کروڑ پتی بن چکے ہیں، برطانوی شہری کا کہنا ہے کہ

ابھی تک ان کے والدین بھی ملازمت کررہے تھے لیکن اب وہ انہیں کام نہیں کرنے دیں گے.

About The Author